اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے نئے ’’پلان ‘‘ کا اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس پر عوامی مہم میں تیزی لانے اور وزیراعظم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ منگل کو اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اسحاق خاکوانی ،عاطف خان ، شاہ فرمان ، عامر کیانی علی امین گنڈا پور و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں عمران خان کے پیغام کو ملک کے کوچے کوچے میں پہنچانے اوروزیراعظم کو فرار کی کوئی راہ نہ دینے پر سب نے اتفاق کیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے لوٹی ہوئی دولت چھپانے کیلئے پارلیمان میں جھوٹ بولا اور اب عدالتوں میں تاخیری حربے استعمال کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں لیکن ہم ان کی چالوں کو ہر صورت ناکام بنا کر عوام کے سامنے ان کی سچائی لائیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلے پر عمران خان کے موقف سب سے واقف ہیں اور لٹیروں کی سچائی سامنے لانے کیلئے عمران خان کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…