منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر کی سیر کی مگر پاکستان میں مجھے کس چیز نے زیادہ متاثر کیا ؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر کا چکر لگانے والی امریکی خاتون نے کہاہے کہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ان پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کا تیز ترین سفر کا عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب 27 سالہ امریکی خاتون کیسینڈرا ڈیپکول رواں ماہ 191 ممالک کے سفر کے بعد پاکستان آئی اور چند روز ٹھہر کر واپس چلی گئیں۔
پاکستان میں کیسنینڈرا کا قیام کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں رہا تھا جہاں انہوں نے کئی پروگرامز میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے 190 ممالک گھومنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ جن تین ممالک نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ان پاکستان، اومان اور بھوٹان سرفہرست ہیں۔ایک دوسرے انٹرویو میں امریکی خاتون نے کہا کہ انہیں پاکستانی پکوان، گرم جوش افراد اور مجموعی طور پر ملک بہت پسند آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہر ملک کے سفر کا ابتدائی مقصد آغاز میں اتنا بامقصد نہیں تھا، مگر نوجوانوں کی آنکھوں کو دیکھنے اور ان کی باتیں سن کر ان کی صلاحیتوں اور لامحدود مواقعوں کو جاننے کے بعد میں نے جانا یہ وہ زندگی ہے جو میں نے جینی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…