منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

معروف عالم دین پراسرارطورپر لاپتہ ہوگئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے رہنماء مولانا محمد غیاث کا 5 روز گزرنے کے باوجد سراغ نہیں ملا ہے اور نہ کوئی ان کے بارے میں اطلاع دی جارہی ہے ،جس پر ہمیں سخت تشویش ہے ،اگر مولانا غیاث کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور براہ راست وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر عائد ہوگی،وہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر مولانا حماد اللہ شاہ،مولانا گل محمد،بابر قمر عالم ،قاری محمد یونس ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں امن چاہتے ہیں ،مگر صوبائی حکومت ہماری امن پالیسی کی کمزوری سمجھ کر ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جیسی پر امن اور محب وطن سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار کو سرکاری گاڑیوں میں اغواء کر کے لاپتہ کرنا خطرناک کھیل ہوگا،قاری محمد عثمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اسلام کے نظام عدل کے نفاد کے لئے وقار سیاست کو فراغ دیا ہے،لیکن نہ جانے کیوں جے یو آئی کا امتحان لینے کے لئے کبھی دینی مدارس پر نئے قوانین لاگو کرتے کبھی اقلیتی بل کے نام پر اسلام کے خلاف قانون سازی کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو ایسے جھوٹے ہتھکنڈوں سے دبا یا نہیں جاسکتا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مولانا محمد غیاث کو فوری طور پر بازیاب نہیں کرایا گیا تو جے یو آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ان کا رخ کسی بھی جانب ہوسکتا ہے ،انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا حدف بنانے ہوئے کہا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ آنہ ملنے پر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں وہ اب بھی سیاست کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رہے ہیں،جس سے چاہے کپتا ن اور نائب کپتان بنادیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…