اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف کی اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی،عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس کیس کی فوری سماعت کے لئے جلد بینچ تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کیس کو فوری سنا جائے اور اس کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہو ، نوازشریف کو پانامہ کیس پر پوری طرح جواب دینا پڑے گا، پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا ، چیئرمین نیب کی تقرری عدلیہ کو کرنی چاہیے ، نیب پاکستان میں کرپشن کو بڑھا رہی ہے ، چیئرمین نیب کو فوری مستعفی ہونا چاہیے ، ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ، جوہری حملے سے متعلق جعلی بیان پرخواجہ آصف کے ردعمل سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، وزیردفاع جھوٹی خبر پر اتنی بڑی دھمکی دے دیتے ہیں ، تحقیق تو کر لیتے ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے لئے فوری بینچ بنایا جائے ، سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر زیر سماعت ہونی چاہیے ، چاہتے ہیں کیس کو فوری سنا جائے ، کیس اتنا لمبا نہیں چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ وہ نوازشریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے تھے ، پانامہ کیس فیصلہ کرے گا کہ پاکستان حقیقی جمہوری ملک بننا ہے یا مافیا کا ملک ، چیئرمین نیب کی تقرری کے متعلق چوہدری نثار کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں ، چیئرمین نیب کی تقرری عدلیہ کو کرنی چاہیے ، نیب پاکستان میں کرپشن کو بڑھا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر نیب صحیح کام کرتی تو ملک میں کرپشن نہ ہوتی ، چیئرمین نیب کو فوری مستعفی ہونا چاہیے ، ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ، سوشل میڈیا پر پوچھا جا رہا ہے کہ نیب بتائے کرپشن پر کتنا حصہ دینا ہو گا اور خود کتنا رکھوں ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے نیوکلیئر حملے کے متعلق بیان سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، یہودی لابی پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف لگی ہوئی ہے ، وزیردفاع جھوٹی خبر پر اتنی بڑی دھمکی دے دیتے ہیں ، تحقیق تو کر لیتے ، اوگرا نیپرا جیسے ادارے حکومت کے تابع ہوں گے تو حکومت اپنی من مانی کرے گی ، پنجاب میں ڈپٹی کمشنر کی سخت مذمت کرتا ہوں ، پانامہ معاملہ پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں ، پوری اپوزیشن متفق ہے کہ پانامہ پر نوازشریف کو جواب دینا پڑے گا ، دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیا اعلان کرتی ہے ، اپوزیشن کا کام حکومت سے جواب لینا ہوتا ہے ، نوازشریف کو پانامہ لیکس پر پوری طرح جواب دینا پڑے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں عوامی نمائندوں کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں ، پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا ، جب بھی حکومت قانون توڑتی ہے تو اپوزیشن کو جواب لینا ہوتا ہے ، پانامہ کے معاملے پر عوام میں جارہے ہیں ، پانامہ میں جو اربوں روپیہ باہر گیا وہ عوام کا پیسہ ہے ۔ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…