سیالکوٹ(آئی این پی) بھارت نے پانی روک لیا۔ چناب کا پانی چار ہزار ایک سو بیس کیوسک رہ گیا‘ پانی کی کمی کی وجہ سے دریا خشک ہورہا ہے اور نہر مرالہ راوی لنک مکمل طور پر خشک ہوگئی۔
سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ 55ہزار کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑنے کا پابند ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر شدہ بگلیہارڈیم پر بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس کی وجہ سے دریائے چناب پانی کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس سے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی زمینوں پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔