جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق صدر زرداری نے رینجرز آپریشن کا نشانہ بننے والے انور مجید کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر لیا، اب کیا ہوگا؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ انور مجید سے تعلقات سے انکار نہیں کرتے جب کہ ڈاکٹر عاصم کو بھی جلد انصاف مل جائے گا۔ کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کے انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن انور مجید کیساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے، انور مجید کا معاملہ عدالت میں ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک جاتا ہے۔ ڈاکٹرعاصم کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم اس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان بنایا۔ ان کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرعاصم اور ان کے وکلا سے رابطے میں رہتا ہوں،امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ملے گا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں۔ اپنی بیماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا علاج لندن اورامریکا میں جب کہ فالو اپ چیک اپ دبئی میں ہوتے ہیں، وہ ڈاکٹرز کی اجازت کے مطابق ہی سفر کرتے ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ مثبت انداز میں خامیوں پرنظر ڈالیں، خبر سے خبر نہ نکالیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج بانی پاکستان سے عہد وفا کا دن ہے، پاکستان کو قائد کیمطابق چلائیں گے جب کہ انشاء اللہ پاکستان آج سے مزید مضبوط رہے گا۔ سب سے التجا ہے کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔ بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری نے ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹرعاصم سے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں گلدستہ بھی پیش کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…