جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستانیوں کو کیا زبردست سرپرائز دینے والے ہیں؟ بلاول زرداری نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے تاہم جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔آصف علی زرداری 27دسمبر کو عوام کو زبردست سرپرائز دیں گے اس کیلئے 24 گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی یوم پیدائش پر مزار قائد پر حاضری دی ۔پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔قبل از یں مزار قائد پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی۔ قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے آزادی دلوائی اور ہم ان کے ویژن کے مطابق پاکستان بنائیں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے انکے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔
’’ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ انکے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کے حصول کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاکستان پہنچنے پر مخالفین پریشان ہیں، ملک بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے ،ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی ۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کیا ۔ مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی اور اس مناسب سے کیک بھی کاٹا ۔ اس موقع پر خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سب مل کر قوم کو امن کا گہوارہ بنائیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…