اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے چین سے سمندری پانی سے نمک ختم کے طریقہ کار کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کے متعدد ممالک سمندری پانی سے نمک ختم کر کے اسے قابل استعمال بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس سے پانی کی قلت بھی ختم کرنے میں معاونت ملی ہے ۔ چین نے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے 2015میں 121 منصوبے مکمل کئے جن کے تحت 1ملین ٹن سے زائد پانی کو شفاف کرتے ہوئے قابل استعمال بنایا گیا اور پانی کی کمی کا مسئلہ موثر طریقے سے نمٹانے کی کاوش کی گئی ۔
چین میں 300سے زائد شہروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ساحلی شہر شنگھائی اور شین چن کو تازہ قابل استعمال پانی کی اشد ضرورت رہتی ہے ۔ 2030کے اختتام تک ساحلی علاقوں میں واقع شہروں میں پانی کی قلت21.4ارب کیوبک میٹر ہو جائے گی ۔چین کو قابل استعمال پانی کی قلت پوری کرنے کے لئے پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات کرنا ضروری ہیں ۔( م ن)