پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیرقانون جیت گئے ، قانون ہار گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعرات کو پنجاب کےلئے میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات تھے‘ یہ انتخابات بھی ۔۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے جیت لئے‘ حکومتی جماعت کو ۔۔یہ کامیابی بھی مبارک ہو ۔۔لیکن ۔۔آپ کی کامیابی پر آج کراچی کی بسمہ کی طرح فیصل آباد میں بھی ایک چھوٹی سا بچہ(قربان) ہو گیا‘ آج ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد کے سول ہسپتال کے عین سامنے انتخابی کیمپ لگوا دیا تھا‘

کیمپ کی وجہ سے ہسپتال کا گیٹ بند ہو گیا ‘ سیکورٹی کی وجہ سے ہسپتال کی طرف جانے والی سڑک بھی بند کر دیگئی‘مریضوں کو شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا‘ ان مریضوں میں پانچ ماہ کا بچہ محمد عتیق بھی شامل تھی‘ والدین بچی کو نازک حالت میں سول ہسپتال لائے لیکن ایمبولینس کو ہسپتال تک نہ جانے دیاگیا‘ والدین بچے کو گود میں (اٹھا) کر ہسپتال کی طرف دوڑے لیکن بچہ عوامی نمائندوں کے انتخاب کا بوجھ برداشت نہ کر سکا اور یہ ہسپتال کے گیٹ پر دم توڑ گیا‘ یہ ۔۔اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے‘ ۔۔اس سے قبل پچھلے سال بالکل ۔۔اسی تاریخ کو 9 ماہ کی بچی بسمہ سول ہسپتال کراچی کے سامنے بلاول بھٹو کے پروٹوکول کے ہاتھوں فوت ہو گئی تھی‘ فیصل آباد کا معرکہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء(اللہ) نے مار لیا‘ چودھری شیر علی گروپ ہار گیا لیکن پانچ ماہ کا بچہ وزیرقانون کی لاقانونیت کی نذر ہو گیا‘ وزیر قانون جیت گیا مگر قانون ہار گیا‘ ۔۔اس ملک میں ایسا کب تک ہوتا رہے گا‘ عوام اور عوام کے بچے کب تک عوامی نمائندوں کی بے حسی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے‘ خدا کے بندے حساب لینے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔۔لیکن کیا (خدا) بھی خاموش رہے گا‘ کیا یہ بھی ۔۔ان لوگوں کی رسی دراز کرتاچلا جائے گا‘ کیا یہ بھی ۔۔ان لوگوں کو ۔۔اسی طرح پلی بارگین کی سہولت دیتا رہے گا‘ یہ بچہ جاتے جاتے اللہ کی بارگاہ میں یہ ایف آئی آر درج کرا گئی ہے‘ اب اللہ کے سامنے اپنی فائل (کھلنے) کا انتظار کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…