حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین کے بارے میں ناقابل یقین انکشاف ہواکہ وہ کبھی سکول نہیں گئے۔پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے طلباء کی تقریب میں جاتے ہیں تو اُنہیں اپنے اندر کچھ کمی محسوس ہوتی ہے۔
ممنون حسین نےکیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں بتایاکہ وہ کبھی سکول نہیں گئے ۔صدرنے کہاکہ جب بھی میں تعلیمی اداروں کی تقریبات میں جاتاہوں تومجھے یہ کمی محسوس ہوتی ہے ۔اس موقع پرصدرنے اپنے خطاب میں طلباکونصحیت کی کہ
بدعنوان لوگوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ صدر نے مزیدکہا کہ قوم بھی کرپٹ لوگوں کواچھے الفاظ سے یاد نہیں کرتی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ترقی کرتاہے ۔