اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہزاروں سرکاری نوکریاں دینے کااعلان،تحریک انصاف کی حکومت سب پربازی لے گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(نیوزایجنسیاں ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے صوبے میں 50ہزار اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی محکمہ صحت میں ایڈ ہاک بھر تی کئے گئے ڈاکٹروں کو ریگولرائز کر دیا جائیگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مرغز میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تعمیراتی کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جس سے ایم این اے عاقب اللہ کے علاوہ رونق زمان اور سکول پرنسپل زبیر نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 2017تک صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں موجود سہولتوں کی کمی کو دور کر دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 35صوابی5میں بارہ عدد ہائیر سیکنڈری سکول تعمیر کئے جارہے ہیں جب کہ اسی طرح لا تعداد ہائی ، مڈل اور پرائمری سکول تعمیر کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں لہذا اساتذہ کو چاہئے کہ وہ ان کی بہتر تعلیم و تر بیت پر بھر پور توجہ دیں انہوں نے طلبہ پر بھی زور دیا کہ سکول میں ان کاوقت بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت میں ان کا بہتر مستقبل پنہاں ہے لہذا ان کو اپنا بیشتر وقت تعلیم پر مرکوز کرنا چاہئے تاکہ مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ بہتر طور پر سنبھال سکیں ۔سپیکر نے کہا کہ دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ سکولوں میں جدید لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے۔ تاکہ طلبہ کو سائنسی تعلیم بہتر انداز میں فراہم کی جا سکے

سپیکر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں این ٹی ایس کے ذریعے پچا س ہزار اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جارہی ہے جس کے باعث سکولو ں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ہسپتالوں میں ادویات سمیت مشینری فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تاکہ وہ بہتر ماحول میں مریضوں کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی محکمہ صحت میں ایڈ ہاک بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کو ریگو لرائز کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج میں داخلوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی کلاسوں کا انعقاد شروع ہو جائیگا سپیکر نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں تعلیم، صحت کے علاوہ سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا جال بچھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرنے کا عہد کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ غلط طریقوں سے پیسہ کمانے کا شوق نہیں رکھتا روز قیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہوں اور عوام کسی بھی وقت میرا محاسبہ کر سکتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ حلقہ میں گیس کی فراہمی کے لئے اپنی جانب سے فنڈز جمع کر وا دیئے ہیں لیکن وزیر اعظم کی جانب سے گیس کے کنکشنوں پر پابندی عائد ہے ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعظم این او سی جاری کر دیں تو گیس کی فراہمی ممکن ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں علاقہ کی عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کر نے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…