جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کے صبر کا پیمانہ لبریز،کھل کرعمران خان کی مخالفت میں سامنے آگئے،بڑا اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) فوج نے پرویز مشرف کے ساتھ کیا،کیا؟کشمیری مجاہدین کیلئے میں کیا کرتارہا؟،چوہدری نثار کے خلاف تحریک چلانے کا مخالف ہوں ،عمران خان پانامہ کیس پر جوڈیشل کمیشن کے مخالف ہیں مگر میں اس کی حمایت کروں گا ،عمران خان کو لال حویلی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا بہت نقصان ہوا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا نجی ٹی وی کو انٹرویو،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج نے ہر طرح سے پرویز مشرف کی مدد کی ،کالعدم تنظیموں پر پابندی لگانا غلط فیصلہ تھا، میں نے خود کشمیری مجاہدین کو پناہ دی، پیپلزپارٹی کے چار میں سے تین مطالبات میں بالکل وزن نہیں ہے ،پیپلزپارٹی خود سندھ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی ، آصف زرداری فوج سے وطن واپسی کے لئے بھیک مانگتے رہے ، زرداری کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ،چوہدری نثار کے خلاف تحریک چلانے کا مخالف ہوں ،ان سے استعفیٰ طلب نہیں کروں گا،عمران خان پانامہ کیس پر جوڈیشل کمیشن کے مخالف ہیں مگر میں اس کی حمایت کروں گا ،عمران خان کو لال حویلی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا بہت نقصان ہوا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تین مطالبات میں وزن نہیں ہے،پیپلزپارٹی خود سندھ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی،پیپلز پارٹی نے پانامہ کیس میں عدالت نہ جا کر غلطی کی ، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ عدالت جانے کے حق میں تھے ۔شیخ رشید نے کہا کہ زرداری فوج سے وطن واپسی کے لئے بھیک مانگتے رہے،زرداری کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اصولوں کے آدمی ہیں ، فوجی قیادت کی تبدیلی کے باوجود کراچی میں تبدیلی نہیں آئے گی، جسٹس ثاقب نثار میرٹ پر فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس پر جوڈیشل کمیشن کے مخالف ہیں اگر عدالت نے پانامہ کیس پر کمیشن بنایا تو مجھے قبول ہو گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک چلانے کا مخالف ہوں ، تحریک نوازشریف کے خلاف چلائی جائے ، چوہدری نثار کو اکیلے ٹارگٹ کرنا سازش ہے میں اس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کروں گا ، دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے چوہدری نثار کی ملاقات کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ کالعدم تنظیموں پر پابندی لگانا ایک غلط فیصلہ تھا ۔انہو ں نے کہا کہ میں نے خود کشمیری مجاہدین کو پناہ دی مگر کشمیری مجاہدین کو ٹریننگ دینے کا الزام غلط ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو لال حویلی جلسے میں آنا چاہیے تھا ان کو جلسے میں شرکت نہ کرنے کا بہت زیادہ نقصان ہوا ۔فوج کی طرف سے پرویز مشرف کی مدد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات پے کوئی دو رائے نہیں کہ فوج نے ہر طرح سے پرویز مشرف کی مدد کی ، ڈان لیکس والا کیس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو بھی منظر عام پر آنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…