جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی تحریک التوامیں اہم انکشافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت ملحقہ علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کی کینٹین، نام نہاد طلبہ تنظیمیں اور مافیا کی طرف سے غریب گھرانوں کے داخل کروائے گئے طلبہ کی مدد سے منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہونے کے انکشافات کو پولیس اور تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرنے والے سرکاری افسران نوٹوں کی چمک سے پردہ پوشی کرنے لگے۔

منشیات کی لت پوری کرنے کے لئے طالبات کو جسم فروشی جیسے دھندے میں بھی ملوث کر دیا جاتا ہے۔ مفاد پرستوں کی جانب سے ہاسٹل میں مقیم طلبا و طالبات کو فراہم ہونے والے نشے کو سٹف کا نام دے کر سوشل میڈیا کی مدد سے آگاہ کیا جا رہاہے، رواں سال کے دوران 5 طلبا کی المناک موت کے باعث خوف ناک سکینڈل سامنے آنے پر بھی حکومتی مشینری حرکت میں نہ آ سکی، بااثر اور سیاسی شخصیات مستقبل کے ہنر مندوں کی تباہی میں ملوث عناصر کی آلہ کاربن گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…