جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

چین کی مشہور کمپنی رات گئے اسلام آباد میں کیا تلاش کررہی تھی ؟ زمین لرز اٹھی۔۔ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آبادکاسیکٹرایف سیون لرز رہاہے اوراتنی ہیوی مشینری کام کررہی ہے کہ اس سیکٹرکے مکین زلزلہ سمجھ کرگھروں سے باہرآگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چین کی تیل وگیس کی کمپنی بی جی پی (BGP)نے رات گئے اسلام آبادکے سیکٹرایف سیون میں تیل وگیس کی تلاش کاکام شروع کیاتواس کی ہیوی مشینری سے یہاں کے مکین خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے کہ کہیں زلزلہ تونہیں آیا۔

اس معاملے کاکھوج لگانے کےلئے Javedch.comکی رپورٹنگ ٹیم سکیٹرایف سیون کی اس جگہ پہنچ گئی جہاں یہ ہیوی مشینیں تیل کی تلاش کے لئے استعما ل ہورہی تھیں ۔رپورٹنگ ٹیم کوبتایاگیاکہ بی جی پی (BGP)کوتیل وگیس کی تلاش کایہ ٹھیکہ Molکمپنی نے دیاہے اوریہ چینی کمپنی ایک ماہ سے اسلام آبادکے مختلف حصوں میں تیل وگیس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مزید چاردن یہ کام جاری رکھے گی ۔اس کمپنی کاعارضی ہیڈآفس E.16میں ہے ۔اس موقع پرجب رپورٹنگ ٹیم نے تیل وگیس تلاش کرنے والے کمپنی کے اہلکارسے پوچھاتواس نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پربتایاکہ یہ کمپنی چک شہزاد میں سروے مکمل کرچکی ہے اوراب فیصل مسجد سے لیکرجڑواں شہرراولپنڈی کے علاقے گلبرگ تک تیل وگیس کی تلاش کاکام کرے گی ۔اس اہلکارکوجب یہ کہاگیاکہ اس ہیوی مشینری سے قریب کی آبادی میں خوف وہراس ہے اورعمارتیں بھی لرز رہی ہیں تواس کاکہناتھاکہ ایسی کوئی با ت نہیں ان مشینوں کی دھمک زیادہ ہے لیکن قریبی گھروں کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس اہلکارنے بتایاکہ اس وقت کمپنی کے پارٹی منیجرمدثرجدون اورپارٹی چیف پنگ آن جائے وقوعہ پرموجود ہیں ۔اس دوران رپورٹنگ ٹیم کے مشاہدے میں آیاکہ اس ہیوی مشینری کے استعمال کے وقت سڑک لرز رہی تھی اورساتھ سے گزرنے والی گاڑیاں بھی لڑکھڑارہی تھیں ۔

00
تصاویر:راجہ حنیف

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…