ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ الوداع ۔۔حکمران جماعت کوبڑاجھٹکا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/گجرات(آئی این پی)ضلع کونسل گجرات کے انتخابات میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک اور چیئرمین یونین کونسل چودھری غلام فرید نے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی موجودگی میں چودھری غلام فرید چیئرمین یوسی چکوڑی شیرغازی نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پر بڑے اجتماع میں کیا جس میں ان کے ساتھیوں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اب گجرات والوں کا امتحان ہے کہ ایک طرف شرافت و خدمت ہے تو دوسری طرف دھونس، دھاندلی اور دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین ازحد محتاط رہیں کیونکہ مخالفین نے ان کے شناختی کارڈ چرانے کیلئے جیب تراش اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ وہ پولنگ کے روز اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت کے دوران اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی گجرات اور اہل گجرات کیلئے جو کچھ کیا وہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ پچھلے 9سال میں گجرات کو کچھ نہیں دیا گیا بلکہ ہمارے منصوبے بھی روک دئیے گئے، ہمارے ساتھ سیاسی مخالفت کا انتقام گجرات کے عوام سے لیا گیا جبکہ ہم نے بلاامتیاز سب کی خدمت کی۔ قبل ازیں چیئرمین غلام فرید نے کہا کہ خدمت اور شرافت پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کا شعار ہے۔ انہوں نے اور چودھری پرویزالٰہی نے باالخصوص اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران گجرات کی جو خدمت کی وہ سب کے سامنے ہے کوئی دوسری جماعت یا شخصیت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اجتماع میں میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر، رحمن نصیر مرالہ سابق ایم این اے، چیئرمین چودھری غلام رسول شارق، چیئرمین فیض الحسن شاہ، چیئرمین محمد حنیف چودھری، چودھری محمد افضل سماں، چودھری اعجاز رنیاں، چیئرمین چودھری شرافت، چیئرمین چودھری سیف اللہ، چیئرمین چودھری سلیم گلانوالہ، چیئرمین چودھری یوسف، چودھری مظہر نت، چیئرمین چودھری نزاکت اور طاہر ترکھا بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…