جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں اہم کیس میں نامزد مجرم نے اسلام قبول کر لیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیرعلاج معذورلڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے اسلام قبول کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجمہ بی بی زیادتی کیس میں پمز کا نومسلم وارڈ بوائے ملزم کرشن کمارعرف محمد کبیر ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف کے روبرو پیش ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزم کو مقدمے میں کس نام سے نامزد کیا گیا ہے جس پر ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اس کے موکل نے اسلام قبول کرلیا ہے، اسے کرشن نام سے نہ پکارا جائے۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سے ملزم کو کریشن کمارعرف محمد کبیر سے پکارا اور لکھا جائے، عدالت نے گواہان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیے، مقدمے کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پمز اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج بائیس سالہ لڑکی کو وارڈ بوائے کرشن کمار زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگیا تھا جسے بعد میں ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نا اہلی اورناقص انتظامات واقعے کی بڑی وجہ بنے، زیادتی کا واقعہ 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شپ پیش ا?یا تھا جبکہ اسپتال انتطامیہ کو واقعے کی اطلاع صبح ساڑھے 10 بجے کی گئی تھی۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ملزم کرشن کمار اسپتال ا?نے کے بجائے غائب ہوگیا تھا۔ سماء4

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…