اسلام آباد ،کراچی ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان واپسی کی تیاریاں مکمل کر لیں،آصف زرداری جمعہ 23 دسمبر کی دوپہر دبئی سے کراچی پہنچیں گے، پیپلز پارٹی نے بھی ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔پیر کے روز کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے وطن واپسی پر ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا، سینیٹرز و اراکین اسمبلی وطن واپس پہنچے پر سابق صدر کا استقبال کریں گے۔
آصف زرداری جمعہ 23 دسمبر کی دوپہر دبئی سے کراچی پہنچیں گے ،آصف علی زرداری کو لانے والا خصوصی طیارہ اولڈ ٹرمینل پراتریگا، جہاں ان کے استقبال کے لیے کراچی اوردیگر اضلاع سے پیپلز پارٹی کے کارکنان ریلیوں میں ایئرپورٹ پہنچیں گے،ایئرپورٹ سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے شریک چیئرمین بلاول ہاؤس پہنچیں گے اور بلاول ہاؤس میں شریک چیئرمین آصف زرداری کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس روز 1لاکھ کارکنوں کو جمع کرنے کے حوالے سے پلاننگ بھی کی جا رہی ہے ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس پہنچ کر سابق صدر فرینڈلی اپوزیشن کے بجائے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔
آصف زرداری کی واپسی پرکتنے لاکھ لوگ استقبال کریں گے؟ تعداد سامنے آگئی
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں