لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ 1999میں نوازشریف سے اختلافات نجم سیٹھی کی وجہ سے ہوئے
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ کارگل کامعاملہ ٹھنڈاپڑگیاتھااوربھارت کے ساتھ حالات معمول پرآگئےتھے ۔
انہوں نے اختلافات کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ جب سرحد پرنوازشریف بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے تحریری معاہدہ سامنے لائے تواس معاہدے میں کشمیرکاذکرتک نہ تھاجس کی بات میں نے نوازشریف سے کی لیکن انہوں نے کوئی ایکشن لیااورنہ ہی کوئی مثبت ر دعمل دیا۔پرویزمشرف نے چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ میری بات کی گواہی دفترخارجہ کے وہ کاغذات ہیں جس پرنوازشریف اوربھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دستخط بھی موجود ہونگے لیکن ان پرکشمیرکاذکرتک نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جب حکومت کوکچھ نہیں ملتاتومجھ پرکرپشن کے الزامات لگاناشرو ع کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی کرپشن کے چرچے دنیابھرمیں ہیں لیکن اگرمیرے خلاف کرپشن کاایک ثبوت بھی دے دیں تومیں ملزم ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میرابیرون ملک کوئی اکائونٹ نہیں ہے