ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

کوئٹہ کمیشن رپورٹ ،چوہدری نثار نئی مشکل میں پڑ گئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔پیر کو تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ تحریک التوا شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور منزہ حسین نے جمع کرائی۔تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔

تحریک التوا میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر ہے جب کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانحہ کوئٹہ کے رونما ہونے میں صوبائی حکومت کی کوتاہی اور غفلت بھی شامل ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ صوبائی حکومت اور سیاسی قیادت کی کرپشن ہے، کرپشن کے خاتمے تک دہشت گردی سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ایوان میں آکر خود پر لگے الزامات پر وضاحت پیش کریں اور ارکان پارلیمنٹ میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…