کراچی(این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر سڑک بند کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے متعلق کیس میں ایک بار پھر ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان سمیت 10رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔پیرکوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وزیر اعلی ہاؤس کے باہر سڑک بند کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے متعلق کیس سماعت ہوئی۔۔عدالت نے ایک بار پھر ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان سمیت 10رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر میئر کراچی وسیم اختر اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کی ضمانت میں توسیع کردی جبکہ دونوں رہنماؤ کو عدالت نے حاضری سے استثنی بھی دے دیا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور وزیر اعلی ہاؤس کے باہر سڑک بند کرنے کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
فاروق ستار سمیت ان 10 لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے۔۔حکم جاری
19
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں