اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہریت کی حامل پاکستانی لڑکی سامعہ شاہد کے قتل کا معمہ تا حال مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا البتہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سامعہ شاہد کو غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا اور اس تمام کارروائی میں سامعہ کے قریبی رشتہ دار ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سامعہ شاہد کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقتولہ کے والد، شوہر کو شامل تفتیش کیا ہے لیکن ابھی تک قتل کی اصل وجوہات اور قاتلوں کا علم نہیں ہوسکا۔