کراچی (آن لائن) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے چارج واپس لے کر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا۔ پیر کے روز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا اور ان سے آئی جی سندھ کا چارج واپس لے لیا۔ آئی جی سندھ کا چارج ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ڈی خواجہ نے چار روز قبل بیان دیا تھا کہ وہ 8 ماہ سے اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم سندھ میں ایک مخصوص گروہ اپنے مطلب کے کام کروانے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کیا مگر وزیر اعلی سندھ نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں جبری رخصت پر بھیج کر ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی سندھ بنا دیا۔
’’غیر قانونی کام سے انکار‘‘ آئی جی سندھ کو کس نے جبری رخصت پر بھجوا دیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں