کراچی(آن لائن)’’ کالے بکرے کا صدقہ کام آگیا‘‘پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی،پرواز میں 180مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 898لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تو دوران پرواز جہاز کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے جس کے باعث پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر ائی گئی ۔جہاز کو کراچی ائیر پورٹ اتارتے وقت ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 898میں 180مسافر سوار تھے ۔ذرائع کے مطابق جہاز صبح 4بجے کراچی ائیر پورٹ پر اترا اورمرمت کے بعد 6بجکر 39منٹ پر کولمبو کے لیے روانہ ہو گیا ۔یاد رہے کہ18دسمبر کو پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کیا تھا اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر وعافیت سے پہنچ جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔
ٹیکنالوجی کے دور میں پی آئی اے کا حیران کن کارنامہ۔۔ جہاز اڑانے سے قبل کیا کام کیا جانے لگا ؟ حیرت انگیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































