شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے کاالزام ،پرویزخٹک کی تلاشی کامطالبہ

18  دسمبر‬‮  2016

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کےسابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویزخٹک پر احتساب کمیشن کے ذریعے شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے اور سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ضیااللہ آفریدی نے کہاہے کہ اگرعمران خان کواپنانظریہ بچاناہے توپرویزخٹک کی تلاشی لیناہوگی ۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کے کرپشن کے تمام ثبوت ان کے پاس ہیں۔اس موقع پرضیاءاللہ آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وزیرا علیٰ پر ویز خٹک احتساب کمیشن کو شریفوں کی پگڑیاں اچھالنے اور مخا لفین سے سیاسی انتقام لینے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

ضیااللہ آفریدی نے کہاکہ ا حتساب کمیشن کے جس ڈی جی نے انہیں گرفتار کیا تھا اسی نے پرویزخٹک کو بھی ملزم ٹھہرایا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا حصہ رہنے والے کئی افراد پر کرپشن کے الزامات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئے۔ضیااللہ آفریدی نے کہاکہ عمران خان کواندھیرے میں اس معاملے میں اندھیرے میں رکھاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ یوں معلوم ہوتاہے کہ عمران خان پرویزخٹک سے مجبورہیں ایسی کوئی بات ہے توعمران خان ہمیں بتائیں ہرقیمت پرساتھ دینگے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…