پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے، شاہ محمود قریشی

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے جب کہ کمیشن کی رپورٹ سے حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں اسمبلی کی کارروائی سمیت چوہدری نثارکی پریس کانفرنس پربھی غورکیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ پررپورٹ سامنے نہ لانے کی پوری کوشش کی تاہم سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ حاضر سروس جج کی ہے اور جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی شہرت پوری دنیا جانتی ہے جب کہ کمیشن کی رپورٹ سے حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے لہذا گزشتہ روز چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے اور تصادم کی دھمکی توہین عدالت کےزمرے میں آسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے کل مولانا لدھیانوی سے ملاقات کی تردید کی اور پھر اعتراف کیا کہ دفاع پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں ہزاروں افراد کا اجتماع کیسے ہوا، کوئی بغیر اجازت ہزاروں کی تعداد میں آئے تو کسی کو کچھ نہ کہا جائے لیکن پی ٹی آئی اجازت نہ لے تو اسے لاٹھی، تذلیل اور دھکے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم کے بیان میں تضاد سامنے آگیا، وزیراعظم کے وکیل نے مختلف مؤقف پیش کیالیکن اگر وزیراعظم اپنے خطاب پر قائم ہیں تو قطری شہزادے کا خط واپس لیں اور کل ایوان میں آکر ابہام دور کریں ۔انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ سوموارکے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…