ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پانامہ لیکس،سینٹ میں شکست کے بعد حکومت کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پانامہ بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے منظور ہونے والے پانامہ بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بل پاس کرانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں سے رابطے کیے جائیں گے ۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو سینیٹ کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پانامہ بل کو سینیٹ نے واضح اکثریت سے پاس کیا ہے ۔ حکومت کے پاس موقع ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بل کو پاس کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…