کراچی (آئی این پی)ساحر لودھی ٹی وی کے میزبان اور اداکار تو ہیں ہی اب بہت جلد آپ کو فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔ ان کی پہلی فلم ’راستہ‘ عنقریب ریلیز ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی فلم دیکھنے آئیں وہ یہ سوچ کر آئیں کہ یہ شاہ رخ خان کی نہیں میری فلم ہے‘ پاکستان کی فلم ہے‘ پاکستان کے لوگوں کی فلم ہے۔ اس میں شاہ رخ خان آپ کو کہیں نظر نہیں آئیں گے۔ اس میں، میں نظر آؤں گا۔
آپ کا اپنا ساحر نظر آئے گا۔ساحر لودھی نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ ’فلم کا خیال ایک سافٹ ڈرنک کی بوتل سے شروع ہوتا ہے۔ کام کے دوران ہمارا ایک مضافاتی علاقے میں جانا ہوا تو ہم دوستوں کے ساتھ سافٹ ڈرنک پی رہے تھے کہ تبھی ایک بچہ وہاں آگیا۔ اس نے مدد مانگی تو ساحر نے بچی ہوئی ڈرنک بچے کو دے دی جو وہیں سڑک کنارے بیٹھ کر وہ بوتل پی گیا۔