ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

2 ارب سال پرانا ذخیرہ دریافت ،زمین سے تین کلو میٹر کیا ہورہاہے؟سائنسدانوں کے حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو (آئی این پی )سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے قدیم پانی کا ذخیرہ دریافت کرلیا جو 2 ارب سال پرانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے علاقے اونٹاریو کے قریب کڈ مائن میں پانی کا یہ ذخیرہ 2013 میں دریافت ہوا تھا اور اس وقت اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ ڈیڑھ ارب سال پرانا ہے، مگر اب اس جگہ کی گہرائی میں چھان بین کے بعد انکشاف ہوا کہ اس سے بھی زیادہ ذخیرہ زیرزمین موجود ہے۔2013 میں اس قدیم ترین ذخیرے کی دریافت کے وقت اس جگہ کی گہرائی 2.4 کلومیٹر زیر زمین سرنگ میں تھی مگر اس سرنگ کی انتہائی گہرائی 3.1 کلو میٹر ہے جو کہ دنیا کی سب سے گہری دھاتی سرنگ بھی ہے۔اسے ٹورنٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا اور ان کے بقول ‘2013 میں ہم جاننا چاہتے تھے کہ یہ اتنا قدیم پانی کتنی گہرائی تک موجود ہے، اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ گہرائی میں گئے، ہمیں اس چیز سے بھی فائدہ ہوا کہ کان کنی کا عمل زمین کی گہرائی میں مسلسل آگے بڑھ رہا تھا’۔اب نئی دریافت زمین سے 3 کلو میٹر گہرائی میں ہوئی اور ماہرین کے مطابق اس کی مقدار توقعات سے بھی زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ پانی بہت کم مقدار میں ہوگا جو کہ کسی چٹان میں پھنسا رہ گیا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ فی منٹ کئی لیٹر کی مقدار سے بہہ رہا ہے اور اس کا حجم کسی کی توقعات سے بھی زیادہ ہے۔زیرزمین پانی عام طور پر سطح پر موجود پانی کے مقابلے میں کم رفتار میں بہتا ہے، مگر یہ ذخیرہ دو لیٹر فی منٹ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔پانی میں موجود اجزا کے تجزیے سے محققین نے یہ دریافت کیا کہ یہ کم از کم 2 ارب سال پرانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…