اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موجودہ دور حکومت میں چوتھی بار وزارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی لیکن وزیر اعظم نے ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ وزیر داخلہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اس بار پریس کانفرنس سے روکے جانے پر وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت سے مستعفی ہو کر پریس کانفرنس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ وزارت الگ ہو کر پریس کانفرنس کریں گے جس پر انہیں پریس کانفرنس کی اجازت ملی ۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موجودہ دور حکومت کے ساڑھے 3 سال کے دوران چوتھی بار وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا لیکن اس بار بھی وزیر اعظم نے ان کو استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔