اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بارے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ ان پر فخر کریں گے

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کی آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے پھول جیسے شہدا کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی ضرب کاری جاری ہے ۔ دہشتگردوں کی ضرب ہمیں ڈگمگانے سے قاصر رہی ۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے اور فوج ، متاثرہ بچوں اور والدین کے ساتھ ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔سانحہ اے پی ایس نے ہمارے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قیام امن اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جو لوگ شہید ہوئے وہ یقیناً بہتر جگہ موجود ہیں لیکن ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔
انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میں بھی ایک بیٹا، بھائی، شوہر اور والد ہوں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ راحیل شریف کی طرح میں بھی جذبہ قوت کے لیے شہید بچوں کی تصاویر دیکھتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں حوصلہ اور لواحقین کو صبر دے۔ خیال رہے کہ آسانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقد کی گئی۔ جبکہ پشاور کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…