کوئٹہ(آن لائن)آواران کے علاقے جھا میں دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کے قافلے پر حملہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کا قافلہ رات گئے آواران کے علاقے سے گزررہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہو گئے تاہم حملے میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او محفوظ رہے ۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3پولیس اہلکار اور 2لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بہادری کو سراہا ہے ، انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔
کوئٹہ ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر و ڈی پی او بال بال بچ گئے
17
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں