ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا،بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) سانحہ اے پی ایس کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔صوبہ میں سال 2014ء کے دوران دہشت گردی کے1003 واقعات رونما ہوئے تھے تاہم آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے باعث اگلے دو سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 68فیصد کمی آئی ۔صوبہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے25ہزار سے زیادہ آپریشنز کئے اس دوران 1 لاکھ سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 1471کلوگرام دھماکاخیز مواد برآمد کیاگیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے بعض نکات پرعمل درآمد نہیں ہوا ٗجن پرعمل درآمد دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے ناگزیر ہے۔

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ایف آئی اے نے 278چھاپے مارے اور 302افراد کو گرفتار ٗ ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 134دکانوں کو سیل کیاگیا۔صوبہ میں شدت پسند تنظیموں کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کیلئے صوبائی حساس ادارے کو مرکزی کردار سونپا گیا۔انسداد دہشت گردی کو پولیس کے فرائض میں شامل کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…