منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

عین موقع پر سرپرائز،ن لیگ کو بڑا دھچکا،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ ہوگا،تحریک انصاف کا جشن

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)الیکشن ٹربیونل نے چئیرمین ضلع کونسل ملتان کیلئے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار دیوان عباس کے کا غذات نامزدگی مستردکردئیے۔ذرائع کے مطابق دیوان عباس کے کاغذات یوسی چئیرمین کی نشست سے استعفیٰ دینے پر مسترد کیے گئے۔ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ(ن)کا کوئی متبادل امیدوار نہ ہونے کے سبب چئیرمین ضلع کونسل ملتان کی نشست کیلئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کی اپیلن کورٹ میں سیشن جج بہادرعلی خان نے چئیرمین ضلع کونسل ملتان کیلئے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار دیوان عباس کے کا غذات نامزدگی مستردکردئیے۔

دیوان عباس کیخلاف حریف پی ٹی آئی کے امیدوار چئیرمین ضلع کونسل عمر فاروق نے درخواست میں اعتراض عائد کیا تھاکہ (ن) لیگ کے نامزد امیدوار دیوان محمد عباس بخاری نے قبل ازیں یوسی 180علی پور سے یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوا لیکن بعد ازاں جب این اے 153پر ضمنی الیکشن ہوئے تو انہوں نے یوسی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر ایم این اے کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جس میں باقائدہ طور پر انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ ہوا لیکن اب جبکہ ضلع کونسل کے الیکشن ہو رہے ہیں تو انہوں نے اپنے کا غذات نامزدگی چیئرمین ضلع کونسل کے لئے جمع کرا دیئے ہیں جو کہ سراسر خلاف قانون ، خلاف واقعات اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ اس لئے ان کے کا غذات نامزدگی کو منسوخ کیا جائے۔جس پر الیکشن ٹربیونل نے دیوان عباس بخاری کے کا غذات نامزدگی مسترد کردئیے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق صرف یوسی چئیرمین ہی چئیرمین ضلع کونسل کا الیکشن لڑسکتا ہے۔دوسری طرف ضلع کونسل ملتان میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔دیوان عباس بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعدضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ(ن)کا کوئی کورنگ امیدوار بھی نہیں ہے جس کے بعد چئیرمین ضلع کونسل کی نشست کیلئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دریں اثناء الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سامنے آنے پرتحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔ تحریک انصاف کے امیدوار چئیرمین ضلع کونسل عمرفاروق کھوکھر،وائس چئیرمین ملک جمشید لابر،چوہدری جاوید اقبال،ڈاکٹر فیاض،ذوالفقار کھاکھی،ابراہیم خان ودیگر نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنوں کا کہنا تھا کہ فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…