لاہور( این این آئی) پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے والے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی ضمانت منظورکر لی گئی، دس ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
لوئر مال پولیس نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر ضلع کچہری میں پیش کیا۔ عمران بابر جمیل کا کہنا تھا کہ اعلیٰ پولیس افسران انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔جس پر عدالت نے دس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں اور غلط کام کرنے والے اعلی پولیس افسران کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور داتا دربار پولیس نے برطرف ڈی ایس پی عمران بابر کی گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کیا تھا۔
معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے رہا ہوتے ہی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں