منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

142افرادکی ٹارگٹ کلنگ ،ایم کیوایم کامرکزی رہنماگرفتار

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیاہے۔ کامران فاروقی پر ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزمات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادروں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کو حراست میں لے لیاہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کامران فاروقی کو نارتھ ناظم آباد کی عارضی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ کامران فاروقی کو سندھ رینجرز نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو تحریر کردہ خط کے ذریعے طلب کیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ کامران فاروقی لیاری میں کام کرنے والی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سربراہ رہا ہے اور مخالفین کو قتل کرنے کے احکامات جاری کرتا رہاہے۔ خط کے مطابق کامران فاروقی مختلف پارٹیوں کے 142 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، 2007 کی ہڑتال میں کنٹینرز جلانے، اسلحہ چھپانے اور اسلحہ ٹارگٹ کلرز کو فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز کے خط پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 27 اپریل کو کامران فاروقی کے نام خط لکھا اور انہیں ہدایت کی کہ 3 مئی کو رینجرز ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں۔یکم مئی کو کامران فاروقی نے اسپیکر کو جوابی مراسلہ لکھا کہ وہ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کو تیار ہیں مگر والدہ کی علالت کی وجہ سے تین مئی کو پیش نہیں ہوسکتے۔ 15 دن کی مہلت دی جائے تاہم کامران فاروقی کی پندرہ دن کی مہلت چھ ماہ کی روپوشی اختیار کرگئی۔کامران فاروقی کی موجودگی کی اطلاع پر 8 جون کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…