پشاور،اسلام آباد(آن لائن) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور( اے پی ایس) کے شہداء کی دوسری برسی(آج)16دسمبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی،بڑی تقریب اے پی ایس پشاور میں ہو گی ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک، عمران خان سمیت مختلف سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ عمران خان نے تحریک انصاف کا 16دسمبر کو لاہور میں ہونے والا عوامی اجتماع بھی ملتوی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی (آج)جمعہ 16دسمبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ، تقریب کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ارد گرد کے علاقوں میں سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق برسی کی بڑی تقریب اے پی ایس پشاور میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ، عمران خان سمیت مختلف سیاسی وعسکری شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے کیلئے تقاریب اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔واضح رہے کہ 16 دسمبرکا دن ملکی تاریخ کا ساہ ترین دن تھا جب آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اساتذہ اور طلبا سمیت 150 افراد شہید ہو گئے تھے ۔اے پی ایس کے قیامت خیز سانحے کو(آج) دوسرا سال مکمل ہو جائے گا۔
اس دوران سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کو ناکوں چنے جبوائے اور آپریشن ضرب عضب سمیت چھوٹے بڑے کئی آپریشنز میں سینکڑوں دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا یا گیا مگر شہید طلبا کے والدین کا دل اب بھی خون کے آنسو روتا ہے اور وہ ایسے سانحات کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی چاہتے ہیں ۔دوسری جانب تحریک انصاف لاہور کے رہنما حماد اظہر کے مطابق 16دسمبر کو یوحنا آباد میں ہونے والا عوامی اجتماع سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی برسی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حماد اظہر کے مطابق یوحناآباد میں عمران خان نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹنا تھا۔
پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک سانحہ ۔۔۔ عمران خان نےاپنا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ۔۔ آج کیا ہونے جا رہا ہے ؟
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں