لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مبلغ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آ گیا۔ نیہا شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن سے منسلک تھیں۔شوہر کے ہمراء طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی نیہا جمشید کی زندگی کا اہم پہلو ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد سامنے آگیا۔
جنید جمشید کے ساتھ شادی سے قبل نیہا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا حصہ تھیں۔حکام کے مطابق نہیا رحمان ضیاء نےسال دوہزار دس سے دو ہزار بارہ تک بطور کوآرڈینیٹر پاکستان فٹبال فیڈریشن میں کام کیا۔انہوں نے دوران ملازمت فٹبال کی کوچنگ سے متعلق ’’ سرٹیفکیٹ ڈی ‘‘ بھی لے رکھا تھا۔ جنید جمشید سے شادی کے بعد نیہا رحمان ضیاء نے فٹبال فیڈریشن چھوڑدی تھی۔
واضح رہے کہ سات دسمبرکو ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حادثے کے نتیجے میں اڑتالیس افراد جان سے گئے تھے۔ پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ میتیں ناقابل شناخت ہونے کی بناء پر ڈی این سے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی گئی ہے۔جاں بحق افراد میں جنید جمشید اوران کی اہلیہ بھی شامل تھے۔