راولپنڈی (آن لائن)طیارہ حادثے میں شہید ٹرینی فرسٹ آفیسر کیپٹن علی اکرم کی نماز جنازہ آرمی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔ شہید کیپٹن کرنل(ر) اعجاز کے صاحبزادے تھے۔
تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونیو الے ٹرینی فرسٹ افسر کیپٹن علی اکرم کی نماز جنازہ آرمی گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈر اولپنڈی، کرکٹر ثقلین مشتاق، راشد لطیف اور دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید کیپٹن کرنل (ر) اعجاز کے صاحبزادے تھے۔