منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا طارق جمیل ، جنید جمشید کا نماز جنازہ پڑھانے کیلئے پمز ہسپتال کے گراؤنڈ میں پہنچ گئے، نمازجنازہ کب ہوگی!

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کا گارڈ آف آنر۔ تفصیل کے مطابق جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔
جنید جمشید اپنی شدید خواہش کے باجود نظر کی کمزوری کے باعث پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار نہیں کر سکے تھے۔ جنید جمشید کے جسدخاکی کو پاک فضائیہ کے C۔130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کے نماز جنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی ہے۔
نور خان ایئر بیس پر جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشیدمعروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے ہمراہ نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی میت وصول کرنے کیلئے پمز ہسپتال پہنچے تھے اور پمز ہسپتال کے گراؤنڈ میں جنید جمشید کی نماز جنازہ اداکرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ جنید جمشید کا نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پمز ہسپتال کے گراؤنڈ میں پڑھوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…