اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے این اے110پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی جانب سے بابر اعوان سپریم کورٹ میں د رخواست دائر کریں گے۔ نظر ثانی کی درخواست عمران خان کی منظوری سے دائر کی جا رہی ہے۔
عثمان ڈار نے سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لئے درخواست کا متن تیار کر لیا ہے۔ متن کے مطابق این اے 110میں الیکشن بے ضابطگیاں ثابت کی گئیں۔ بے ضابطگیوں کے ثابت ہونے پر انتخابات کیسے صاف شفاف ہوئے؟ اور مکمل نتائج و ریکارڈ کی عدم موجودگی پر خواجہ آصف کامیاب کیسے قرار پائے؟ عثمان ڈار کی جانب سے آئندہ ہفتے سینئر قانون دان بابر اعوان سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔