پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی اور اپنے حلف کی روگردانی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ۔ تحریک انصاف کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے قومی اور عوامی مفادات کوپس پشت ڈال کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو62-F1 کے تحت نااہل قرار دیا جائے جنہوں نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ دلائل دیں گے اور ان کی معاونت شاہد نسیم گوندل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پنجاب میں غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے اُس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا تھا ،شہباز شریف نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اپنے ہی خاندانوں کی شوگر ملوں کو غیر قانونی منتقل کرنے کا ارتکاب کیا ہے جبکہ پہلے ہی سپریم کورٹ واضح رولنگ دے چکی تھی کہ پنجاب کے کسی حصے میں کوئی نئی شوگر مل لگانے یا اضافے اور منتقل کرنے کی سخت پابندی عائد ہے ۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ کاٹن کی فصل کی پیدا وارہے نئی شوگر ملز لگانے سے 93فیصد چھوٹے کاشتکاروں کوشدید نقصان پہنچ سکتا ہے ، شریف خاندان کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی ہے اور وہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے لگے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ ڈاکے کو منطقی انجام پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی شہباز شریف صادق اور امین نہیں رہے کیونکہ وہ آئین کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا وہ اپنے عہدے پر رہنے کی بھی اہلیت کھو چکے ہیں تحریک انصاف کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے جب عدالتیں انصاف دیتی ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے پانامہ چور حکمران کسی صورت بچ نہیں سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے آنے والے چیف جسٹس آف پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعاکی ہے اور تمام ثبوت اور حقائق سامنے آ چکے ہیں وہی بنچ پاناما کیس کی سماعت کریں نیا کمیشن تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں تحریک انصاف عدالت کے اندرپوری طاقت سے قانونی اور باہر عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ شاہد نسیم گوندل ، محمود جوئیہ ،شبیر سیال ،جاوید بھٹی، میاں ذاہد لطیف ،عرفان عباسی ،رانا اختر حسین اور اشتیاق ملک بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…