ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تلور کے شکار پر آئے قطری شہزادوں کے ساتھ پاکستان میں وہ کام ہو گیا جس کی توقع نہیں تھی!

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)قطری شہزادوں کی جانب سے تلور کا شکار کرنے پر مقامی لوگ احتجاج کرتے ہوئے شہزادہ جاسم کی خیمہ بستی کے قریب پہنچ گئے اور نعرہ بازی شروع کر دی، جس پر پولیس نے مشتعل لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کے 12 افراد تلور کے شکار کیلئے پاکستان موجود ہیں اور بھکر کے مختلف علاقوں میں شکار کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ شکار کے باعث ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تاہم ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے شہزادہ جاسم کی خیمہ بستی کے قریب پہنچ گئے اور علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے علاقہ چھوڑنے کے مطالبے کے علاوہ ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو قطری شہزادے کی خیمہ بستی کے اتنے قریب دیکھا تو بوکھلا گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…