اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جنید جمشید مجھے کیا کہتے رہے؟ گلوکار علی عظمت اور ابرارالحق کی گفتگو

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے اہلیہ کے ہمراہ طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے پر معروف گلوکار ابرار الحق اور علی عظمت نے سانحہ کو دلخراش واقعہ قرار دے دیا۔ بدھ کو نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق اور علی عظمت نے کہا کہ جنید جمشید رشتے نبھانے والا بڑے دل کاآدمی تھا۔ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے، ان کیساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔علی عظمت نے کہا کہ جنیدجمشید سے تعلق 30برس پرانا ہے،

وہ مجھے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے تھے۔گلوکاری چھوڑ کر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ہونے والے جنید جمشید کی حادثے کا شکار جہاز میں سوار ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی میں ان کے گھر پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ اور ملازمین نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ طیارے میں ان کی اہلیہ نحایہ جنید ان کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ عائشہ جنید اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر پر بخیروعافیت ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…