اسلام آباد (این این آئی) چاہتا ہوں کہ آپ ہوتے ہوئے پانامہ کا فیصلہ ہو جائے ، شیخ رشید نے چیف جسٹس کو ایسا کیوں کہا ؟ چیف جسٹس کا جواب جان کر آپ بھی داد دیں گے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دور ان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ججز کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو سماعت کے دور ان چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے ہوتے ہوئے یہ فیصلہ ہو جائے.
جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ کیا آپ کو ہم پر اعتماد نہیں ہے جس پر عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھی ٗشیخ رشید احمد نے کہاکہ معافی چاہتا ہوں عدالتی معاملات کا علم نہیں اس لئے یہ بات کی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت آزاد ہے جو بھی فیصلہ کرینگے میرٹ پر کرینگے ۔
چاہتا ہوں کہ آپ ہوتے ہوئے پانامہ کا فیصلہ ہو جائے ، شیخ رشید نے چیف جسٹس کو ایسا کیوں کہا ؟
7
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں