اسلام آباد(آئی این پی)پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل اکرم شیخ کو ایسا کیا کہا کہ وہ خاموش ہو کر بیٹھ گئے ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران دوران ریمارکس بولنے پر وزیر اعظم کے وکیل اکرم شیخ کو ڈانٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پانامہ کے حوالے سے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران جب چیف جسٹس اہم ریمارکس دے رہے تھے تو وزیراعظم کے وکیل اکرم شیخ نے بولنے کی کوشش کی تو جسٹس انور ظہیر جمالی نے انہیں کہا کہ آپ سینئر وکیل ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہربات پرلقمہ دیں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں تمام نکات اس سمری کے انداز میں سن کر فیصلہ کر سکتے ہیں؟ ۔ چیف جسٹس کی بات سن کر اکرم شیخ خاموش ہو کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔