جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک ہی خاندان کے 50افراد بڑے محکمے میں بھرتی ۔۔ یہ سب کیسے ہوا ؟ تہلکہ خیز انکشاف۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایکشن لے لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 50افراد کو سندھ کی وزارت صحت میں ملازمت دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 50افراد کو سندھ کی وزارت صحت میں ملازمت دے دی گئی جبکہ صوبائی وزیر صحت اس بات سے لاعلم ہیں جبکہ اس کیس کے چرچے سپریم کورٹ تک بھی جا پہنچے ہیں اور سپریم کورٹ اس کیس کی سماعت بدھ سے کرنے جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز سے لے کر لیب ٹیکنیشنز تک کی ملازمتیں ایک ہی خاندان کے لوگوں کو فراہم کی گئیں اور یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا، جب ایک شخص نے یہ شکایت جمع کروائی کہ صوبہ سندھ کی صوبائی وزارت صحت نے گھوٹکی ڈسٹرکٹ میں ایک ہی خاندان کے 50 افراد کو ملازمتیں دی ہیں ۔ اس نشاندہی کے بعد صوبائی حکومت نے اس معاملے میں انکوائری کروانے کی یقین دہانی کروائی۔اطلاعات کے مطابق پہلے ان افراد کو چھوٹے درجے کی نوکریاں دی گئی تھیں لیکن بعد میں جلد ہی ان کی ترقیاں کر دی گئی تھیں۔ صوبائی وزیر صحت سکندر علی نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اس معاملے سے لاعلم تھے لیکن اب وہ اس معاملے کو خود دیکھیں گے۔واضح رہے کہ
عالمی کرپشن کے حوالے سے بین الاقوامی ادارہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ایک فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے 168 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 117واں ہے۔ جو ملک جتنا زیادہ کرپٹ ہوتا ہے، اس کا نمبر اتنا بعد میں آتا ہے۔‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…