پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میں نے صرف وقت ضائع کیا ،حالات مجھے برے نظر آرہے ہیں،عمران خان کی کھری کھری باتیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری پارلیمنٹ میں 6فیصد حاضری بھی بہت زیادہ ہے ،میں نے پارلیمنٹ میں صرف وقت ضائع کیا ہے، مسلم لیگ (ن) والوں پر مجھے ترس آتا ہے انہیں ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ، گلف اسٹیل مل اربوں روپے کا نقصان کر رہی تھی تو لندن میں انویسٹمنٹ میں پیسہ کہاں سے آیا ،ان کے حالات مجھے برے نظر آرہے ہیں،عدالت نے کمیشن بنانے کی کوشش کی تو یہ ملک پر ظلم ہوگا ، ڈبل شاہ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،خورشید شاہ کا نیب میں کیس ہے ، حکومت اسے کیوں نہیں کھول رہی ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ،عدالت میں کیس بہت اچھا چل رہا ہے ،گلف اسٹیل مل نقصان کر رہی تھی تو شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا

۔عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں پر مجھے ترس آتا ہے ان کے حالات بہت برے نظر آرہے ہیں ،پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کی کوشش کرنے والا ملک پر ظلم کر رہا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈبل شاہ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،خورشید شاہ کا نیب میں کیس پڑا ہے حکومت اسے کیوں نہیں کھول رہی ایسی اپوزیشن سے بہتر ہے اپوزیشن موجود ہی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک آدمی کو بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،کمپنیز آرڈیننس بل نوازشریف کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے ،یہ بل پارلیمنٹ میں پاس ہو جائے گا،ہم سینٹ میں اس کی مخالفت کریں گے ،وزیراعظم ایک منصوبے کا تین تین بار افتتاح کر رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں پیسہ نہیں ہے حکومت قرضے پر قرضے لے رہی ہے ،اپوزیشن کا کام وزیراعظم سے جواب طلب کرنا ہے ،حکومت ہمارے ٹی اوآرز سے متفق نہیں ہوئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ناکام ہو گئے ہیں ،عوام کاسڑکوں پر آنا ایک جمہوری عمل ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری پارلیمنٹ میں 6فیصد حاضری بھی بہت زیادہ ہے ،میں نے پارلیمنٹ میں صرف وقت ضائع کیا ہے ،اداروں کی تباہی کے پیچھے صرف کرپشن ہے ،عام آدمی کا مسئلہ ہی کرپشن ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے پیسہ نہیں ہے بلکہ سارا پیسہ چوری ہوکر باہر جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت میں تحریک انصاف جیسی جمہوریت نہیں ہے ،میری پارٹی میں سب کی رائے لی جاتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…