بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اورسراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا انکشاف،خیبرپختونخواحکومت کو کروڑوں کا ٹیکہ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اوران کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط اور سرکاری ہیلی کاپٹرکے بے دریغ استعمال کا انکشاف ،عمرا ن خان نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر 43 مرتبہ کیا، اس حوالے سے ہیلی کاپٹر کے فیول اور مرمت کی مد میں 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے جس سے سرکاری خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسروں کو سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا طعنہ دینے والوں نے خود اصول، قونین وضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں اور ان کے قول و فعل میں تضاد واضح طورپرسامنے آگیا ۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنے ذاتی مقاصد اور دوروں کے استعمال کیااور اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کے سامنے آئی ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبے میں حکومت بنانے سے اب تک عمران خان نے 43 مرتبہ اور ان کے حکومتی اتحادی سینیٹر سراج الحق نے1بارسرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا او ر اس سلسلے میں وسائل کاغلط استعمال کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں بنی گالہ سے نوشہرہ اورر خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کا سفر کیا۔فیول اخراجات اور ہیلی کاپٹر کی مرمت کے اوپر 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان وفاقی حکومت اور اس سے پہلے والی حکومتوں پر ہمیشہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا الزام عاید کرتے ہیں ۔(خ م)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…