لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور پوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافے سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئیگا بلکہ اس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے نوٹی فکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستر پیسے فی لٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔