اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس انتاسرمایہ نہیں کہ بلٹ ٹرین چلاسکے
وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پاس انتاسرمایہ نہیں کہ بلٹ ٹرین چلاسکے ۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ ہم چین سے جب بلٹ ٹرین کی بات کرتے ہیں توجواب ملتاہے کہ سی پیک کے تحت 160کلومیٹرفی گھنٹہ سے چلنے والی ٹرین کوہی بلٹ ٹرین سمجھواورہماری باتوں پرہنستے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین کاکہناہے کہ پاکستان میں بلٹ ٹرین کی مارکیٹ بھی نہیں ہے ۔اس موقع پرانہوں نے اعتراف کیاکہ بلٹ ٹرین کے لئے ہمارے پاس انتے پیسے نہیں ہیں کہ بلٹ ٹرین پرخرچ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ اگربلٹ ٹرین بن بھی گئی تواس کاٹکٹ مہنگاہوگا،خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ماسوائے خیبرپختونخواکے کسی بھی صوبے نے زمین نہیں دی ۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے عام انتخابات میں پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کاوعدہ بھی کیاتھا۔